مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا

خانوزئی کے تاجروں نے الیکشن کرکے نومنتخب کابینہ منتخب کی جس کو مرکزی انجمن تاجران بلوچستان پورا سپورٹ کرے گی اور ان کے مسائل کو صوبے کے لیول پر حل کر ینگے ،عبدالرحیم کاکڑ

جمعرات 3 دسمبر 2020 17:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) مرکزی انجمن تاجراں خانوزئی کے تقریب برداری سے مرکزی انجمن تاجر ان بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ ایم پی اے واحد صدیقی حضرت علی اچکزئی قیوم آغا میر یاسین مینگل ذین العابدین نومنتخب صدر انجمن تاجر ان خانوزای غلام مصطفی حافظ عصمت اللہ حافظ الرحمن ڈاکٹر سیف اللہ عنایت اللہ ودیگر نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا اور خطاب کرتے ہوئے بازار کے تاجروں سے کہا مرکزی انجمن تاجران بلوچستان پورے صوبے کی واحد تاجر تنظیم ہے جو کے پورے تاجروں کی نمائندگی کرتی ہے اور تاجروں کے تمام مسائل حل کرتی ہیں آج خانوزئی کے تاجروں نے الیکشن کرکے نومنتخب کابینہ منتخب کی جس کو مرکزی انجمن تاجران بلوچستان پورا سپورٹ کرے گی اور ان کے مسائل کو صوبے کے لیول پر حل کر ینگے ضلع اور تحصیل اور لیویز انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ خانوزئی بازار کے معاملات حل کریںاور انجمن تاجران خانوزای کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور تحصیل انتظامہ اور کارپوریشن اور واپڈا حکام سے مطالبہ کرتے ہیں ان کے جائز مطالبات کو حل کریں کیونکہ تحصیل خانوزئی ایک پرامن علاقہ ہے پہلے یہاں چوری کے واقعات نہیں ہوتے تھے لیکن گزشتہ تین مہینوں چوری کے واقعات بہت زیادہ ہے اور تاجر برادری بہت پرشیان ہے اور شہر میں صفائی کا نظام بالکل نہیں ہے اور دکانوں کے سامنے کچرے پڑے ہے اور سیوریج نظام درہم برہم ہے سیوریج کی نالیاں سارے بند ہے اور بجلی کے لوڈشیڈنگ بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے کاروبار اور زمینداری بہت متاثر ہوتے ہے اور علاقہ کا سارہ نظام بجلی کے اوپر ہے حکومت بلوچستان اور یہاں کی ایم پی اے سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خانوزئی شہر اور گرد ناوا علاقہ کے مسائل حل کرے اور انتظامیہ اور لیویز اور واپڈا کے حکام انجمن تاجران خانوزئی کی نو منتخب کابینہ سے مکمل تعاون کرے گزشتہ روز چمن پاک افغان بارڈار ہر نا خوشگوار واقعہ کی پر روز مذمت کرتے ہیں شہید افراد اور زخمیوں کے غم میں برابر کے شریک ہے اس طرح کے واقعات علاقہ کے امن اور کاروبار کو تباہ کر دیتا ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں