سُود، قرضوں، کرپشن اور حکمرانوں کی لوٹ مار ،امریکی غلامی نے ملک وملت کو تباہ ،بدعنوانی کو رواج دے دیاہے ،ہدایت الرحمان بلوچ

ہر طرف لوٹ مار جاری ہے حکمران اور لٹیرے لوٹ مار کو حق سمجھ کرکررہے ہیں جماعت اسلامی ان لٹیروں کے خلاف میدان عمل میں ہے ،جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی بلوچستان

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 23:17

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ سُود، قرضوں، کرپشن اور حکمرانوں کی لوٹ مار ،امریکی غلامی نے ملک وملت کو تباہ ،بدعنوانی کو رواج دے دیاہے ہر طرف لوٹ مار جاری ہے حکمران اور لٹیرے لوٹ مار کو حق سمجھ کرکررہے ہیں جماعت اسلامی ان لٹیروں کے خلاف میدان عمل میں ہے عوام نے سب کو آزما لیا اب جماعت اسلامی میدان میں رہ گئی ہے انشاء اللہ جماعت اسلامی عوام کو لٹیروں امریکی غلاموں اور سودی نظام سے نجات دلاکر اسلامی حکومت قائم کریگی ان خیالات کا اظہارانہوں نے نوجوانوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیاانہوں نے کہاکہ بے ہنگم اقتصادی پالیسیوں نے ملک کے اقتصادی نظام کو تباہ کردیا ہے۔

بلوچستان کی معیشت تباہ ہوئی حکومت اور اپوزیشن ذاتی مفادات کیلئے کوشاں ہیں عوام کا وکئی ولی وارث نہیں بلوچستان میں بے روزگاری ،بدعنوانی اور مہنگائی دوسرے صوبوں سے بہت زیادہ ہے حکمرانوں کو لوٹ مار ختم کرنے بلاتفریق احتساب شروع کرنے اور لٹیروں کو قرارواقعی سزادینے کی کوشش کرنی چاہیے جبکہ بلاتفریق احتساب شروع نہیں ہوگی اس وقت تک تک لوٹ مار بھی ختم نہیں ہوسکتا جماعت اسلامی کرپشن سے پاک ملک کی سب سے بڑی دیانت دار دین دار خدمت سے جذبے سے سرشار جمہوری دینی سیاسی پارٹی ہے عوام ہماراساتھ دیں تاکہ باربارمسلط ہونے والوں سے نجات مل سکٰں بدترین مہنگائی کی وجہ سے عوام کی قوت خرید ختم ہوگئی ہے، بجلی، تیل، گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور ٹیکسوں کے ہوشربا اضافہ نے عام آدمی کو بدترین مسائل وپریشانیوں میں دھکیل دیا ہے ۔

(جاری ہے)

مہنگائی اور بے روزگاری جان لیوااور مستقل مصیبت بن گئی ہے یہ سب حکمرانوں کی نااہلی ولوٹ مار کی وجہ سے ہے ۔ ملک بھر میں لاکھوں نوجوان، تعلیم یافتہ اورہنرمند نوجوان بے روزگاری کے دھکے کھارہے ہیں۔ وزیر اعظم نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کی بجائے لاکھوں نوجوانوں سے روزگار چھین لیا ہے مہنگائی اور بے روزگاری سے عوام کو جماعت اسلامی نجات دلاسکتی ہے عوام مسائل کے حل ،لوٹ مار کرنے والوں سے نجات اورنوجوان اپنے حق کے لیے سڑکوں پر نکلکر جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ قومی مصیبت سے نجات مل سکیں۔

پورے ملک کی طرح بلوچستان میں بھی مہنگائی، بے روزگاری، بجلی لوڈشیڈنگ ،سودی معیشت اور فحاشی و بے حیائی کے خلاف عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دے رہی ہے انشاء اللہ جماعت اسلامی اس ملک کو اسلامی اوربلوچستان کو خوشحال بنائیگی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں