پی یو جی کے نام پر اندھا دھند ٹیکسز کی وجہ سے غریب عوام گیس میٹر اکھاڑکر پھینکنے پر مجبور کیا ہے، جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ

ٹینکرز ایسوسی ایشن سے بات چیت کے ذریعے مسئلے کا حل نکالا جائے،حکومت عوام کو پانی کی فراہمی نہیں کرسکتی،مشترکہ بیان

منگل 30 نومبر 2021 00:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2021ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق ،سنیئر نائب امیر مولانا خورشید احمد ،جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ ،مولانا محمد ہاشم خیشکی ،مفتی غلام نبی محمدی ،مولانا حکیم حبیب اللہ ،حافظ عبد الحق حقانی ،مولانا مفتی عبد السلام رئیسانی ،مولانا جمال الدین حقانی ،مولانا محمد طاہر توحیدی ،مفتی نیک محمد فاروقی ،مفتی رحمت اللہ ،حافظ سردار محمد نورزئی ،مفتی ابوبکر حافظ رحمان گل مولانا محمد عارف شمشیر حافظ دوست محمد اور دیگر نے کہا ہے کہ پی یو جی کے نام پر اندھا دھند ٹیکسز کی وجہ سے غریب عوام گیس میٹر اکھاڑکر پھینکنے پر مجبور کیا ہے، ٹینکرز ایسوسی ایشن سے بات چیت کے ذریعے مسئلے کا حل نکالا جائے کیوں کہ حکومت عوام کو پانی کی فراہمی نہیں کرسکتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور ظالمانہ ٹیکسز نے عوام کا خون چوس لیا نااہل حکمران کے بلندوبانگ دعوے سفید جھوٹ ثابت ہوئے جب سے یہ حکومت آئی ہے عوامی مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنے کے بجائے بے ہودہ اور نان ایشوز سے قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش میں لگی رہتی ہے اور قوم پر ایک عذاب کی طرح نازل ہوئی ہے ہر گزرتے دن ان کی ظالمانہ پالیسیوں میں اضافہ ہورہا ہے جس سے غریب عوام تنگ آچکے ہیں عوام کی قوت خرید جواب دے چکی ہے۔

مہنگائی کا سونامی عوام کی چیخیں نکال رہا ہے جمعیت علما اسلام کی اعلی قیادت پاکستان کو مسائل کی دلدل سے باہر نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے نااہلوں کے حکومتی ٹولے نے پاکستان اور اسکے عوام کو نازک مرحلے پہ لاکھڑا کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ناتجربہ کاری نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے موجودہ مہنگائی کی نئی لہر نے غریب عوام کو خود کشیاں کرنے پر مجبور کر دیا ہے عمران خان حکومت میں آنے سے پہلے بڑے بلند و بانگ دعوے کرتے تھے کہ اقتدار میں آ کر ملک کی تقدیر بدل دیں گے مگر جب دوسروں کے کندھوں پرسوار ہوکر تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے غریب عوام کا جینا مشکل ہو گیا ہے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ حکومتی ملی بھگت کا نتیجہ ہے اگر حکومت پاکستان نے مہنگائی کو کنڑول کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہ اٹھائے گئے تو پھر جمعیت علما اسلام ملک بھر میں شدید احتجاج کریگی۔

اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں آئے روز اضافے نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے غربت و افلاس اور بیروزگاری کے ستائے عوام پرآئے روز مہنگائی کا بم گرا کر جینا کا حق بھی چھین لیا گیا ہے ملکی تاریخ کی بدترین مہنگائی نے غریب ہی نہیں متوسط عوام کی بھی کمر توڑ دی ہے۔ بجلی کی قیمت میں بار بار اضافہ کر کے اسے آسمانوں پر پہنچا دیا گیا جبکہ لوڈ شیڈنگ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں کرپشن اورمہنگائی نے عوام کو ڈپریشن کا شکار بنا دیا ہیآئے روز ہر چیز کے ریٹ بڑھ جاتے ہیں جس سے تنخواہ دار اور مزدوی کرنیوالے لوگوں کا گزارا مشکل ہوتا جارہا ہے۔

آ ٹا، گیس، تیل پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں بارہا اضافہ ظلم کی آخری لکیر ہے جوناکام ریاست کی علامت ہے، انہوں نے کہا کہ عوام کو سہولیات فراہم کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں