دکی ،طوفانی بارش کے باعث کوئلہ کانوں میں دو مختلف حادثات ،5مزدور جاں بحق ، 5کوئلہ کان میں پھنس گئے

جمعرات 28 مارچ 2024 21:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) دکی میںطوفانی بارش کے باعث کوئلہ کانوں میں دو مختلف حادثات میں 5مزدور جاں بحق جبکہ 5کوئلہ کان میں پھنس گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق جمعرات کو دکی میں معراج کول ایریا میں طوفانی بارش کی وجہ سے کمرے کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر پانچ مزدور عنایت اللہ ولد موسی جان قوم مہترزئی کاکڑ ساکن مسلم باغ ،ابراہیم ولد سراج الدین قوم عبداللہ زئی ساکن ژوب،ولی محمد ولد عبداللہ جان قوم موسی خیل ساکن موسی خیل،ظفر اللہ ولد میجر قوم موسی خیل ساکن موسی خیل اور صدالددین ولد ناصر قوم موسی خیل ساکن موسی خیل جاں بحق ہوگئے ،پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں آبائی علاقوں کی جانب روانہ کردی گئیں ۔

دوسری جانب دکی کی کوئلہ کان میں برساتی پانی داخل ہونے سے 10کان کن کان میں پھنس گئے ۔ چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی کے مطابق ریسکیو آپریشن کے دوران پانچ کان کنوں کو کان سے باہر نکال لیا گیا جبکہ کان میں پھنسے پانچ کان کنوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن رات گئے تک جاری رہا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں