وزیراعلیٰ بلوچستان کا ضلع دکی میں چھت گرنے سے کان کنوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس اور دکھ کا اظہار

جمعرات 28 مارچ 2024 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع دکی میں چھت گرنے سے کان کنوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج ہوا ۔انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جانں بحق ہونے والوں کے بلند درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں