ڑ*کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ تھم گیا

:بارشوں کے دوران آسمانی بجلی ،چھتیں گرنے اور برساتی پانی میں بہہ جانے کے واقعات میں 21 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوئے

اتوار 28 اپریل 2024 18:25

ؤ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ تھم گیا حالیہ بارشوں کے دوران آسمانی بجلی ،چھتیں گرنے اور برساتی پانی میں بہہ جانے کے واقعات میں 21 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوئے جبکہ2161 مکانات کونقصان پہنچا 251مکمل تباہ ہوئے محکمہ پی ڈی ایم اے نے رواں ماہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے آنے سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق سیلابی ریلے آنے ملبے تلے دب جانے اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 21افراد ہلاک جبکہ 25 زخمی ہوئے ہیں اور ان واقعات میں ہلاکتیں بلوچستان کے علاقوں سوراب،تفتان پشین، چمن، ڈیرہ بگٹی، لورالائی اور کیچ کے علاقوں میں ہوئی بارشوں سے صوبے میں 2161مکانات کو نقصان ہوا 251مکانات مکمل تباہ اور 1910مکانات کو جزوی نقصان پہنچا بارشوں سے 14 شاہراہوں اور 4 پلوں کو نقصان پہنچا بارشوں سی127مال مویشی ہلاک اور 62 ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو بھی نقصان ہوا ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود ہے رات کے اوقات میں کوئٹہ، ژوب، شیرانی، اور موسیٰ خیل میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔کوئٹہ میں آج کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ قلات میں کم سے کم درجہ حرارت 16 سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 34 نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 30 تربت میں کم سے کم درجہ حرارت 37 ساحلی علاقوں جیوانی اور گوادر میں 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا بلوچستان میں بارشوں کا سسٹم اختتام پذیر ہوچکا ہے اگلے چند دنوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے صوبے میں اگلا بارشوں کا نیا سسٹم 3 مئی سے متوقع ہے اس سسٹم کے دوران بلوچستان کے مختلف شمال مشرقی اور وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے واضح امکانات ہیں مغربی بلوچستان مکران میں اس کے امکانات کم ہیں لیکن آنے والے دنوں کے دوران یہ سسٹم عنقریب آتے ہی اسکی شدت میں مزید اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے مکران میں بھی بارشوں میں اضافے کا امکان ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں