ش*داد محمد بلوچ کی خدمات نا قابل فراموش ہیں، آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن

اتوار 28 اپریل 2024 18:25

ؒکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) بلوچستان کے صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس 29 اپریل صبح گیارہ بجے ڈی جی ہیلتھ آفس سریاب روڑ میں منعقد ہوگا ترجمان کے مطابق اجلاس میں بلوچستان کے تمام اضلاع کے صدور/جنرل سکریٹریز بشمول صوبائی عہدیداران شرکت کرینگے اجلاس سے قائد ایپکا بلوچستان داد محمد بلوچ عمر کے بالائی حد 60 سال پورا کرنے اورسرکاری ملازمت سے ریٹائر ہو نے پر ایپکا کے مجلس عاملہ سے الوداعی خطاب کرینگے۔

اجلاس میں قائد ایپکا بلوچستان داد محمد بلوچ کے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائیگا۔واضح رہے کہ داد محمد بلوچ نے 2009 سے ایپکا بلوچستان کی قیادت سنبھالی قبل ازیں وہ بحیثیت سینئر نائب صدر ایپکا بلوچستان کے پلیٹ فارم سے ملازمین کی خدمت کرتے رہے۔

(جاری ہے)

داد محمد بلوچ بلوچستان کے تمام ملازمین کا ہردل عزیز شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ مقبول لیڈر بھی ہیں داد محمد بلوچ کا ملازمین کیلے قربانیوں اور جد جہد کا طویل تاریخ ہے انہوں نی2010 میں سرکاری ملازمین کے تنخواہوں میں اضافے کیلے بلوچستان کے مخدوش صورتحال اور دھمکیون کے باوجود درہ بولان کے پرخطر راستے سے ایپکا کے جیالوں کی قافلے کا قیادت کرتیہوے اسلام آباد کیلے تاریخی لانگ مارچ کیا ایپکا بلوچستان کے جیالوں کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد کے سامنے دھرنا دیا اور پاکستان بھر کے تمام ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ کروایا۔

داد محمد بلوچ نی2011سے اپ گریڈیشن کی تحریک شروع کی اس تحریک کے دوران شدید آنسو گیس لاٹھی چارج کا سامنا کرتے ہوے گرفتار ہو کر ٹریڈ یونینز کے تاریخ میں پہلی مرتبہ اپنے جانثارون کے ساتھ ڈیڈہ ماہ جیل کی صعبتیں برداشت کی انہوں نے ہاکی چوک پر ایپکا کے جانبازوں کے ہمراہ ایک ہفتہ سے زائد دن رات دھرنا دیا جسکے نقل کرتے ہوے بعد میں ملک میں سیاسی جماعتون نے دھرنا دینیکا سلسلہ شروع کیا اور طویل تحریک اور ساڑے تین سال تک جد و جہد کے بعد 2014میں بلوچستان کے تمام کلاس فور ملازمین سمیت جونیئر کلرک ،سینئر کلرک ،اسسٹنٹ،اور سپرینٹنڈنٹ کے تمام اسامیوں کو اپ گریڈ کروایا۔

ہر سال وفاقی بجٹ پیش کرنے کے دوران پارلیمنٹ کے سامنے ہر احتجاجی مظاہرہ میں آنسو گیس اور لاٹھی چارج کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ملازمین کی تنخواہوں میں کئی گنا فیصد اضافے کے لیے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لایا اور اسلام آباد میں گرفتارہوے،اپنی تنظیمی خدمات کے دوران کئی بار جیل کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن کبھی بھی ملازمین کے حقوق سے پیچھے نہیں ھٹے اور ملازمین کی عزت نفس کو ہمیشہ دیگر معاملات پہ ترجیح دی ،ملازمین کے حقوق کے لیے اپنے ذاتی مفادات کو پس پشت ڈالا،دادمحمدبلوچ کے مدبرانہ قیادت اور سیاسی بصیرت سے ایپکا بلوچستان کا منظم تنظیم بن گیا بلوچستان بھرکے ملازمیں داد محمد بلوچ کی قیادت میں ایپکا کے پلیٹ فارم سے اپنے حقوق اورعزت نفس کے تحفظ کیلے جدو جہد کی اور متحد ہوگئے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں