ٌضمنی انتخابات میں عوام نے ووٹ کے ذریعے فتنہ پارٹی کو شکست فاش سے دوچار کیا ہے ، فاطمہ خان

ٴصوبائی صدرشیخ جعفرخان مندوخیل کی قیادت میں پارلیمانی جماعت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے

اتوار 28 اپریل 2024 18:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)خواتین ونگ کی رہنما فاطمہ خان نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں عوام نے ووٹ کے ذریعے فتنہ پارٹی کو شکست فاش سے دوچار کیا ہے مسلم لیگ(ن) نے ضمنی انتخابات میں 13میں سے 11نشستوں اور قومیاسمبلی کی 2نشستوں پر کامیابی کی ضمنی انتخاب میں (ن) لیگ کی شاندار کامیابی قائد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی پالیسیوں پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے،بلوچستان میں مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدرشیخ جعفرخان مندوخیل کی قیادت میں پارلیمانی جماعت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں فاطمہ خان نے کہاکہ ضمنی انتخابات کی ہر نشست پر مسلم لیگ (ن) کی واضح برتری وفاق اور پنجاب اور بلوچستان کے اندر مسلم لیگ (ن) کی کامیاب پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آج تحریک انصاف کا ووٹر مایوسی کا شکار ہے کیونکہ عوام نے پی ٹی آئی کے جھوٹے بیانیہ کو آج مسترد کر دیا ہے آج سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نفرت، انتشار اور منافقت کی سیاست کو عوام نے رد کر دیا ہے ثابت ہو گیا کہ مسلم لیگ (ن) ہی عوام کے دلوں میں بستی ہے۔

انہوں نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے پارٹی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کی بلا رنگ ونسل خدمت کو یقینی بنائیں گے۔فاطمہ خان نے کہا کہ بلوچستان میں مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدرشیخ جعفرخان مندوخیل کی قیادت میں پارٹی کے صوبائی وزراء اورارکان اسمبلی عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت پریقین رکھتے ہیں اورانشاء اللہ پارٹی عوام کو مایوس نہیں کریگی اورعوام کے مسائل کے حل کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کارلائے گی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں