oعمران خان کی رہائی کے لیے کوئٹہ میں بھی دھرنے کا اعلان

×پاکستان اور عوام کو حقیقی آزادی دلانے کی جدوجہد کرنے والے عمران خان طویل عرصہ سے بے گناہ قید میں ہیں۔ سید صادق آغا ،پارٹی کے اختیاردار عمران خان کی رہائی کو پس پشت ڈال کر پارلیمنٹ اور مراعات کی تگ و دو میں مصروف ہیں،کارکنوں سے بات چیت

اتوار 28 اپریل 2024 18:25

ٖکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) عمران خان کی ریائی کے لئے کوئٹہ میں بھی دھرنے کا اعلان، موسم بہتر ہوتے ہی عمران خان کے شہدائی، حقیقی آزادی کے کارکن دھرنا دیں گے۔ کارکن ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے سابق سینئر نائب صدر، معروف قبائلی شخصیت " سید صادق آغا " نے اپنی رہائش گاہ پر کارکنوں کے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ صوابی انٹرچینج پر 4 اپریل یعنی عیدالفطر سے قبل کا دھرنا جاری ہے۔جس میں عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بھی شرکت کی۔اور جس میں عمران خان کے پیروکار حقیقی آزادی کے ٹائیگرز ہزاروں کی تعداد میں موجود ہیں۔اور ٹائیگرز نے واضح اعلان کیا تھا کہ " عمران خان کی دید ہوگی، تو پھر عید ھوگی" انہوں نے کہا۔

(جاری ہے)

کہ قائد عمران خان کے بغیر پی ٹی آئی کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔

لیکن افسوس کہ پارٹی کے اختیار دار عمران خان کی رہائی جو سب سے زیادہ ضروری ہے۔ کو پس پشت ڈال کر فارم 45 اور فارم 47 والے پارلیمنٹ اور مراحات کی تگ و دو میں لگے ہیں۔ اختیار داروں کی جانب سے عمران خان کی قید سے رہائی کے لیے کوئی پالیسی یا حکمت عملی سامنے نہیں آئی۔ لیکن حقیقی آزادی کے ٹائیگر اپنا مشن انشاللہ کامیابی تک جاری رکھیں گے۔

انھوں نے کہا۔کہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام سمیت پوری دنیا جانتی ہے۔ کہ عمران خان کو بے گناہ پابند سلاسل کر کے اپنی مرضی و منشاء پر چلانے کے لیے مجبور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ لیکن پاکستان اور عوام کو حقیقی آزادی دلانے کی جدوجہد میں سینکڑوں دنوں سے بے گناہ قید عمران خان نہ پہلے کبھی جھکے ہیں۔ نہ آئندہ جھکیں گے۔ انہوں نے عمران خان کی حقیقی شیدائیوں کو ہدایت کی ہے۔ کہ وہ اخری فتح تک دھرنے کے لیے تیار رہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں