ی*ہزار گنجی ٹرک اڈہ میں تجاؤزات کا خاتمہ خوش آئند اقدام ہے، حاجی نور محمد شاہوانی

اتوار 28 اپریل 2024 18:25

ض کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) بلوچستان گڈزٹرک اونرزایسوسی ایشن ( ر ) کے صوبائی صدر حاجی نور محمد شاہوانی سیکرٹری جنرل حاجی عبدالباقی کاکڑ مرکزی سیکرٹری جعفرخان کاکڑ مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی روزی خان مندو خیل حاجی عطاء اللہ کاکڑ حاجی عبدالخالق بنگلزئی عمر آفریدی حاجی ابراہیم پرکانی حاجی باری داد کاکڑ محمد حسین کاکڑ ملک نور خان کرد حاجی ظاہر شاہ یوسفزئی سہیل خان کاکڑ حاجی عبد الجبار اچکزئی و دیگر نے اپنے بیان میں سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے ناجائز تجاؤزات کے خاتمہ کا حکم صادر کرنے پرگڈز ٹرانسپورٹروں میں خوشی کا لہر دوڑ گئی انہوں نے کہا کہ ٹرک آڈہ ھزارگنجی میں دوکانداروں کی ناجائز تجاؤزات اور لینڈ مافیا کی ٹرک آڈہ کے پارکنگ میں جھگی نما وٹل دوکان میں غیر قانونی ایرانی پیٹرول پمپ اور کبا ڑ مارکیٹ بنا رکھا ھے اور ٹرک پارک کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھتا ھے کء بار ہمارے ٹرک ڈرائیوروں کو زبردستی زد و کوب کیا ھے اور ایسوسی ایشن نے بار ہا کمشنر ڈپٹی کمشنر کیوڈی اے اسسٹنٹ کمشنر میونسپل کارپوریشن پولیس اور ایف سی و دیگر اعلی حکام کو تحریری طور آگاہ کیا ھے لیکن کوئی پرسان حال نہیں ھے اور حکام بالا ا یسوسی ایشن کو صرف جھوٹی تسلیاں دینے کے بجائے کچھ بھی نہیں کیا ایسوسی ایشن سپریم کورٹ آف پاکستان سے پرزور مطالبہ کرتا ھے کہ ناجائز تجاؤزات اور فٹ پاتھ کے خاتمے کا آغاز ٹرک آڈہ ہزارگنجی سے کیا جائی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں