ژ*عمران خان کی محبت عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا، منورہ بی بی بلوچ

اتوار 28 اپریل 2024 18:25

ش*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سینئر نائب صدر و سابقہ ایم این اے منورہ بی بی بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کو دیوار سے لگانے کی تمام سازشیں اور کوششیں ناکام ہوگی عوام کے دلوں سے ان کی محبت کو کوئی نہیں نکال سکتا۔

(جاری ہے)

جس طرح عمران خان اور اس کی اہلیہ پر جھوٹے الزامات لگائے گئے ہیں اور مختلف کیسز میں جیل میں ڈال دیا گیا ہے ہم اس کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ گزشتہ روز بشریٰ بی بی کی طبیعت خراب ہوئی ہم ان حکمرانوں سے کہتے ہیں انتقام کی سیاست میں اتنے اھندے بھی نہ ہو جاؤ کہ ایک باپردہ خواتین کے ساتھ اس طرح ظلم و جبر کرنا شروع کر دو لوگ کہتے ہیں مشرف کے دور میں ظلم ہوا ہے ہم کہتے ہیں شاید مشرف کے دور میں بھی اتنا ظلم نہیں ہوگا جتنا اج ان حکمرانوں کی وجہ سے ہو رہا ہے خدارا پاکستان پہ رحم کرے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے قید و بند کی صبعتوں سے قائد سمیت پارٹی رہنمائوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے بلکہ مزید مضبوط ہوں گے۔ اقتدار کے اندر ہو یا باہر عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں