بلوچستان میں مغربی ہوائوں کا ایک اور سسٹم داخل ،ساحلی علا قوں میں شدید بارش کی پیشنگوئی

بدھ 17 اپریل 2024 15:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) بلو چستان میں مغربی ہوائوں کا ایک اور سسٹم داخل ہو گیا ۔محکمہ موسمیات نے صوبے کے ساحلی علا قوں میں شدید بارش کی پیشن گوئی بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی کا ٰخطرہ ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق 17اپریل سے 19اپریل تک شدید موسلادار بارشوں کے باعث گوادر، جیونی ، اورماڑہ ، واشک، پنجگور، قلات، خضدار،آواران،تربت،علا قوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صو بے کے دیگر اضلاع ، پسنی ،اورماڑہ، لسبیلہ، خضدار، قلات، نوشکی، جھل مگسی، نصیر آباد، سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، ہرنائی، کوئٹہ، زیارت، چمن،پشین،قلعہ سیف اللہ، مستونگ، شیرانی ،ژوب، موسیٰ خیل اور بارکھان میں آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات موسلادھار بارش اور ژالہ باری کابھی امکان ہے۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایم اے نے صوبے میں بارشوں سے الرٹ جاری کر دیا ہے، حکام نے شہریوں کو کچے مکانات میں رہائش اور غیر ضروری سفر سے گرہیز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ و زیر اعلی بلو چستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے میں حالیہ بارشوں سے تمام کمشنر ز اور ڈپٹی کمشنر ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علا قوں میں بارشوں سے نمٹنے کے لئے تمام وسائل بروے کار لائیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک بلو چستان کے ساحلی علا قے جیوانی میں 44، گوادر 16، تربت 15، پنجگور 12، خضدار 09، قلات 04، نوکنڈی 03، دالبندین میں 02ملی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں