ڈپٹی کمشنر سبی کی زیر صدارت پولیو مہم کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس

بدھ 17 اپریل 2024 22:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر خدائے رحیم کی زیر صدارت پولیو مہم کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر لہڑی لیاقت علی جتوئی ، ڈی ایچ او ڈاکٹر عمران خان ، ڈی ایس او ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر رفیق ، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی عمران خان ، ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر بابر شاہد اور تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر خدائے رحیم نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں ، مانیٹرنگ کے عمل کو مزید تیز کیا جائے اور والدین اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کی خاطر انہیں پولیو کے قطرے پلوائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیو مہم کے دوران ٹیمیں گھر گھر جا کر اپنی ذمہ داری نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیں ۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی ایچ او ڈاکٹر عمران خان نے بتایا کہ انسدادِ پولیو مہم 29 اپریل سے 5 مئی تک جاری رہے گی جس کے لیے جلد ہی تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی جائے گی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ لہڑی اور سبی سمیت تمام علاقوں میں کل 289 ٹیمیں کام کریں گی اور 44079 بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں