اخونزادہ چٹان پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، غزالہ گولہ

جمعرات 18 اپریل 2024 21:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) قائمقام اسپیکر بلوچستان اسمبلی میڈم غزالہ گولہ نے پی پی پی سے تعلق رکھنے والے نیشنل اسمبلی کے امیدوار اخونزادہ چٹان پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

(جاری ہے)

قائمقام اسپیکر نے کہا کہ ایک منصوبے کے تحت ملک دشمن عناصر ملک کے حالات خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایسے حملوں سے سیاسی ورکروں کے حوصلیہرگز پست نہیں کئیے جاسکتے۔ قائمقام اسپیکر نے کہا کہ خیر پختونخوا کی صوبائی حکومت عوام کو ہرممکمن تحفظ فراہم کرے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں