وفاقی محتسب کے حکم پر کوئٹہ کی رہائشی درخواست گزار بیوہ خاتون کو بینویلنٹ فنڈ کے 5 لاکھ 60 ہزار روپے دلوادیئے گئے

جمعرات 18 اپریل 2024 21:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) وفاقی محتسب ریجنل افس کوئٹہ میں کوئٹہ کی رہائشی درخواست گزار بیوہ خاتون نے درخواست دائر کی تھی کے انکے شوہر وفاقی محکمے میں ملازمت کرتے تھے جن کی وفات کے بعد انکے بینیویلینٹ فنڈ کے 5 لاکھ 60 ہزار روپے سے زائد کی رقم درخواست گزار کو ملنی تھی پر متعلقہ محکمے کی جانب سے تاخیر کی جا تی رہی ۔

درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اس سلسلے میں کئی بار متعلقہ محکمے سے رابطہ کیا اور دفتر کے چکر بھی لگائے مگر انکی کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

بالاخر مجبور ہو کر انہوں نے انصاف کے حصول کی خاطر وفاقی محتسب کے ادارے میں درخواست دائر کی۔ درخواست موصول ہوتے ہی ریجنل افس کوئٹہ کے عملے نے انکوائری کا اغاز کیا۔اور متعلقہ محکمے کے عملے کو طلب کر کے جواب مانگا۔

متعلقہ محکمہ جواز پیش کرنے میں ناکام رہا۔ چنانچہ وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ فوری طور پر درخواست گزار کی بینیویلینٹ فنڈ کی رقم جو 5 لاکھ 60 ہزار بنتی ہے انہیں ادا کی جائے۔ وفاقی محتسب کے احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کی 5لاکھ 60 ہزار کی رقم ان کو ادا کردی۔ درخواست گزار نے وفاقی محتسب کے اس احسن اقدام پے شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں