لله*حاجی عطاء محمد بنگلزئی کی جانب سے حلقہ پی بی 44 کے ووٹرز اور سپورٹرز کے اعزاز میں چائے پارٹی کا اہتمام

اتوار 28 اپریل 2024 21:10

غ*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر اور امیدوار حلقہ پی بی44 حاجی میر عطاء محمد بنگلزئی کے جانب سے علاقے کے عمائدین، معتبرین، سفید ریش اور تحصیل پی بی 44 کے تحصیل کابینہ، یونٹ سیکریٹریز، ڈپٹی یونٹ سیکریٹریز، اور کارکنان اور حلقے کے ووٹرز اور سپورٹرز سے اظہار تشکر کے لیئے چائے پارٹی/ اسقبالیہ کا پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں حلقے کے ہزاروں ووٹرز اور سپورٹرز نے شرکت کی اس دوران حلقے کے عوام سے نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئیر نائب صدر و سابق امیدوار این اے 264 میر کبیر جان محمد شہی اور رکن مرکزی کمیٹی و ضلع صدر کوئٹہ اور امیدوار پی بی 44 کے عوام کا نامزد حاجی میر عطاء محمد بنگلزئی نے خطاب کرتے ہوئے حلقے کے عوام کا خصوصی طور پر الیکشن میں بھرپور تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کو بلوچستان بھر میں پارٹی کی قوم دوست پالیسیوں اور عملی کردار کی بنیاد پر بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی یہ نیشنل پارٹی کے مخلصانہ قیادت پر عوام کا اعتماد ہے جنہوں نے حالیہ عام انتخابات میں تاریخی مینڈیٹ سے پارٹی کو ہمکنار کرایا لیکن بدقسمتی سے بلوچستان میں طاقتور قوتوں کو پارٹی کی کامیابی ہضم نہیں ہوئی وہ نہیں چاہتے بلوچستان کو عوامی قیادت کے حوالے کیا جائے جنہیں عوام اپنے ووٹ سے منتخب کرتی ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہے وہ قوتیں بلوچستان کو ایک کالونی کی طور پر چلانے کی کوشش کرتے ہے جس کے نتائج ٹھیک نہیں ہونگے۔

(جاری ہے)

بلوچستان کو انہی قوتوں نے ایک دفعہ پھر سے اربوں روپوں کے عیوض باقائدہ بولی کے ذریعے غیر سیاسی ٹھیکیدار اور ڈرگ مافیہ کے حوالے کردیا ہے نیشنل پارٹی ان قوتوں کے سامنے دیوار بن کر کھڑی رہے گی۔ جس طرح بلوچستان بالخصوص سریاب کے عوام نے حلقہ پی بی 44 میں حاجی عطاء محمد بنگلزئی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا وہ تاریخ کا حصہ ہے جس پر ہم سریاب کے عوام کا شکر گزار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل پارٹی ان جعلی ایم پی ایز کا ہر محاذ پر کھل کر مقابلہ کرے گی نیشنل پارٹی جلد قیادت سے مشاورت کے بعد انتخابی دھاندلی کے خلاف کوئٹہ میں ہفتہ وار احتجاجی تحریک کا آغاز بھی کرے گی۔ مقررین نے تمام سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کا جعلی ایم پی اے کے خلاف قانونی جنگ میں نیشنل پارٹی کے ساتھ دینے کے فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور آج یہ عوامی جم غفیر ثابت کرتا ہے کہ عوام آج بھی کس کے ساتھ ہے اور کل بھی کس کے ساتھ تھا اور ہمیں امید ہے خصوصی عدالتیں ہم انصاف مہیا کرے گی۔

اس موقع پر تقریب میں شریک ہزاروں افراد نے اعلان کیا کہ جس طرح سے انتخابات میں ہم حاجی عطاء محمد بنگلزئی اور نیشنل پارٹی کے ساتھ مکمل کھڑے رہے ہم حاجی عطاء محمد بنگلزئی اور نیشنل پارٹی کے ساتھ آخر دم تک کھڑے رہے گے جب تک ہمارے عوامی مینڈیٹ کو بحال نہیں کیا جاتا اور جعلی ایم پی اے کا نوٹیفیکیشن منسوخ نہیں کیا جاتا۔اس پر وقار تقریب میں نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و رکن صوبائی اسمبلی رحمت صالح بلوچ، نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان اسلم بلوچ، مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ، اراکین مرکزی کمیٹی حاجی نیاز بلوچ، میران بلوچ، صوبائی ترجمان علی احمد لانگو، صوبائی سوشل میڈیا سیکرٹری سعد دہوار، صوبائی ورکنگ کمیٹی کے اراکین نواز بلوچ، آغا فاروق شاہ، نثار احمد مشوانی، قیوم سجن، حفیظ الرحمان بنگلزئی، ملک نصیر احمد قمبرانی، ضلعی نائب صدر حنیف کاکڑ، ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری، ضلعی فنانس سیکرٹری سعید سمالانی، مرکزی رہنماء ملک نصیر احمد شاہوانی، ملک مراد لہڑی، تحصیل پی بی 44 کے صدر حاجی بابل بنگلزئی، تحصیل جنرل سیکرٹری عارف کرد، تحصیل نائب صدر ڈاکٹر عطائ اللہ لہڑی، تحصیل رابطہ سیکرٹری آصف بلوچ، تحصیل کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اسحاق بنگلزئی، تحصیل سوشل میڈیا ٹیم قمر الدین بنگلزئی، نیشنل پارٹی کے رہنماء عبدالحمید لہڑی، حضور بخش بنگلزئی، عبدالمالک بلوچ، آصف جون اور پارٹی کے دیگر عہدیداران موجود تھے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں