ّوزیرداخلہ بلوچستان میرضیا اللہ لانگو کا کوئٹہ پریس کلب کا دورہ اور صحافیوں سے بات چیت

اتوار 28 اپریل 2024 22:45

ظ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) وزیرداخلہ بلوچستان میرضیا اللہ لانگو نے کوئٹہ پریس کلب کا دورہ کیاوزیرداخلہ بلوچستان کے آمد پر کوئٹہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری بنارس خان،نور الہی بگٹی سمیت سئینیر صحافیوں سے ملاقات کی ملاقات میں صوبے میں صحافیوں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیر داخلہ نے کہا کہ صحافیوں کودرپیش مسائل کا بخوبی ادراک ہے جبکہ بلوچستان کے صحافیوں نے مشکل حالات میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں ہوم منسٹر کا مزید کہنا تھا کہ صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے وزیراعلی بلوچستان اور انکی کابینہ ہمہ وقت تیار ہے جبکہ صحافی برادری بھی اپنے فرائض کو ملک وقوم کی بہتری کے لئے بروئے کار لائے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں