تمام مکتبہ فکر کو انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کےلئےکردار ادا کرنا ہوگا، ڈپٹی کمشنرکچھی

پیر 29 اپریل 2024 18:02

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) بلوچستان کے دوسرے اضلاع کی طرح ضلع کچھی میں بھی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن(ر) جمیل احمد بلوچ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالرحیم بگٹی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈھاڈر میں پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر ایاز احمد مستوئی ، ایم ایس ڈاکٹر سیف اللہ مری، ڈی ایس وی کچھی پسند خان مستوئی اور ڈبلیو ایچ او کے ڈی ایس او عبد الرحیم زرکون بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) جمیل احمد بلوچ نے کہا کہ پولیو جیسے موزی مرض سے ہمیشہ کے لیے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ہمیں ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا اور اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے تمام وسائل بروئے لائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈھاڈر میں پانچ روزہ پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالرحیم بگٹی، ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر سیف اللہ مری نے بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے ۔افتتاح کےموقع پرڈبیلو ایچ او کے ڈی ایس او عبدالرحیم زرکون بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا افتتاحی تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر کچھی اور ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر عبد الرحیم بگٹی نے صحافیوں کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ مہم میں 64163 ہزاز سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے لیے ضلع کی چار تحصیلوں اور 25 یونین کونسل سمیت محکمے صحت کے 42 اداروں میں 279 موبائل ٹیمیں، یو سی ایم او 34 ایریا انچارج 65 ٹرانزنٹ پوائنٹ 12 اور 33 فکس سینٹرز بنائے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں۔انہوں نے والدین سماجی کارکنوں ،رضا کاروں، والدین اور علماء کرام سے کہا کہ وہ اس مہم میں پولیو کے خلاف جاری جنگ میں بھرپور حصہ لے کرٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں جبکہ پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لیے سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے جس میں پولیس اور لیویز کے جوان پوری مہم میں ٹیموں کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں