وزیر اعلی بلوچستان نے مختلف محکموں میں افسران کی اگلے گریڈ میں قائمقام تعیناتی کا نوٹس لے لیا

ہفتہ 11 مئی 2024 20:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مختلف محکموں میں افسران کی اگلے گریڈ میں قائمقام تعیناتی کا نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایک گریڈ اپ پوسٹ پر تعینات تمام افسران کی تفصیلات طلب کرلی گئیں ہیں تعین کردہ گریڈ میں متعلقہ گریڈ کا افسر تعینات کیا جائے متعلقہ گریڈ کے افسر کی عدم دستیابی کی صورت میں ترقی کے منتظر سینئر ترین افسر کو تعینات کیا جائیاس متعلق منظوری بھی چیف ایگزیکٹو سے لینا لازم ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں