~حکومت بلوچستان کے گیس کی مد میں واجب الادا اربوں روپے سے زمینداروں کے 20 ہزار ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل اورزمینداروں کے مسائل کے حل کا نوٹیفکیشن جاری کرے، نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی
منگل 14 مئی 2024 22:35
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ جب وہ سینیٹر تھے تب انہوں نے اسلام آباد میں زمینداروں کے وفد کے ہمراہ اس وقت کے وفاقی وزیر توانائی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کرکے زمینداروں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی تھی میں خود واٹر اینڈ پاور کی اسٹینڈنگ کمیٹی کا چیئرمین تھا اور زمینداروں کے مسائل سے آگاہ تھا اس لیے اس مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ایران گیا اور ایران کی حکومت سے گوادر کیلئے سو میگاواٹ بجلی کا معاہدہ کیا جس کا افتتاح گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف نے کیا۔
38 میگاواٹ مند اور ایک ہزار میگاوٹ ایران سے تفتان براستہ کوئٹہ کا معاہدہ نصف قیمت پر کیا اور اس کے ایم او یو پر بھی دستخط کیے مگر یہاں کام نہ کرنے والوں کو نوازا جاتا ہے اور جو کام کرتے ہیں ان کیلئے مسائل پیدا کئے جاتے ہیں اور میرے ساتھ بھی یہی سب کچھ کیا گیا جب ایران سے پاکستان واپس پہنچا تنگ کیا گیا جس کی شکایات اس وقت کے صدر سے بھی کی کیوں کہ میں اپنی ذات کیلئے نہیں اس ملک بالخصوص بلوچستان کیلئے بجلی لانا چاہتا تھا۔ نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہا کہ انہوں نے پارلیمان کی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جس میں بلوچستان سے منتخب ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹر شریک ہوئے تاکہ ان کو بتایا جاسکے کہ ہم نے بجلی کے مسئلہ کو ہمیشہ کیلئے حل کردیا ہے مگر جو لوگ آج یہاں دھرنے کے شرکاسے ہمدردی کرنے آتے ہیں اکثر پارٹیوں کے سربراہان نے اس اجلاس کا بائیکاٹ کیا اور اس میں شریک نہیں ہوئے تھے اس کا مطلب کئی لوگ مسائل کو اچھال کر سیاسی عمل کو آگے لے جانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2013میں میاں نواز شریف جب وزیراعظم بنے اور وفاق میں ان کی حکومت تھی اس دوران انہوں نے بجلی کے حوالے سے ایران سے کیا گیا معاہدہ ان کے سامنے رکھااوران سے کہا کہ یہ ایران سے ایک ہزار میگاوٹ بجلی کا معاہدہ ہے اگر وہ ایران سے براستہ تفتان کوئٹہ بجلی لائیں گے تو یہ کام چھ ماہ میں مکمل ہوجائیگا اور پاکستان اور بالخصوص بلوچستان کے لوگ بجلی کے ایک بہت بڑے بحران سے نکل آئیں گے لیکن میاں نواز شریف نے اس پر عمل درآمد میں دلچسپی نہیں لی اور پھر انہوں نے اسی بجلی کا افتتاح گوادر میں کیا اور تاجکستان سے بجلی لانے کا دعوی کررہے ہیں، موجودہ صدر مملکت کا بیان کہ وہ بلوچستان کیلئے تاجکستان سے پانی لائیں گے یہ جغرافیائی اعتبار سے ممکن ہی نہیں ایسے دعوے صرف بلوچستان کے لوگوں کو بے وقوف بنانے کیلئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کے سامنے گزشتہ کئی دنوں سے زمیندار احتجاجی دھرنا دیئے بیٹھے ہیں دھرنے کے شرکاسے سوال ہے کہ وہ کس سے مطالبہ کررہے ہیں وہ کون لوگ ہیں جو اس صوبہ کے نمائندے ہیں ہمارے صوبے میں تو ان کی حکومت ہے جنہوں نے بلوچستان کے ووٹرز کی رائے کی توہین اور ووٹ کی پرچی کے تقدس کو پامال کیا اور بار بار ایک ایسی اسمبلی تشکیل دی جاتی ہے جو عوام کو جوابدہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ اس قوت سے ہے جس نے بلوچستان میں اسمبلی تشکیل دی وہ زمینداروں کو سولر فراہم کرکے ان کا مسئلہ حل کرئے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے لوگوں نے ایک ہفتے میں اپنے مطالبات منوائے اور ریاست نے ان کیلئے 23 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا ان کو بجلی بھی سستی فراہم کی جائیگی آٹا بھی سستا ملے گا انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے گیس کی مد میں واجب الادا اربوں روپے سے زمینداروں کے 20 ہزار ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرئے۔متعلقہ عنوان :
کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کوئٹہ ، گرانفروشوں اور ممنوعہ پلاسٹک تھیلے استعمال کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائیاں جاری
کمشنر قلات ڈویژن کی زیر صدارت ڈویژنل پروموشن کمیٹی کا اجلاس
صوبائی مشیرلیبراینڈ مین پاور سردارغلام رسول عمرانی کابی اے پی کے مرکزی صدر نوابزادہ خالد خان مگسی کے ..
قومی احتساب بیورو بلوچستان کی عوامی شکایات کے ازالے کے لیے کھلی کچہری
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر نوابزادہ خالد خان مگسی کے قافلے ..
ظ*حکومت کی عدم توجہی سے بلوچستان کی شاہراہیں خونی بن چکی ہے ، جمعیت نظریاتی
بلوچستان کانسٹیبلری کے 47 اے ایس آئی کو سب انسپکٹر، 63 ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئی اور 125 کانسٹیبلز کو ہیڈ ..
/بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر نوابزادہ میر خالد خان مگسی کے اوپر ڈاکوں کے حملے کی مذمت کرتی ہوں،درچین ..
ٓجمعیت علمااسلام کے مرکزی قیادت نے جماعتی رکنیت سازی کا آغاز کردیا ہے ، مولانا عبدالواسع
صدارتی آرڈیننس میں ریٹائرڈ ججز کو الیکشن ٹریبونلز میں تعینات کرنا کا مقصد من پسند فیصلے ہیں ، بلوچستان ..
لله*بلوچستان میں اعلیٰ تعلیم کا خواب ادھورااور تعلیم کا مستقبل بھی مخدوش ہونے جا رہاہے، ڈاکٹر کالد حفیظ ..
بلوچستان کانسٹیبلری کے 47 اے ایس آئی کوسب انسپکٹر،63 ہیڈ کانسٹیبلز کواے ایس آئی اور125 کانسٹیبلزکوہیڈ ..
کوئٹہ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعظم شہبازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
-
اوورسیز پاکستانیوں کے فون پر ٹیکس ختم کئے جانے بارے خبر جھوٹ پر مبنی ہے ، پی ٹی اے
-
خیبرپختونخوا میں پولیس افسران و اہلکاروں کے ٹک ٹاک استعمال کرنے پر پابندی عائد
-
معیشت بحالی کی پٹڑی پر گامزن ہے، مزید معاشی استحکام کیلئے کام کر رہے ہیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف کاویئر ہائوس اور لاجسٹکس کو انڈسٹری کا درجہ دینے کا اعلان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا قائداعظم بزنس پارک میں گارمنٹس سٹی پلگ اینڈ پلے بنانے کا اصولی فیصلہ
-
ویڈیو سے متعلق ایف آئی اے اگر تحقیقات کرتی ہے تو اپنا مئوقف پیش کریں گے
-
عمران خان جیل میں ہیں شیخ مجیب کی ویڈیو وہ کیسے ٹویٹر پراپ لوڈ کرسکتے ہیں؟
-
سائفرکیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی اپیلوں پر پیر کو سماعت ہوگی
-
عمران خان پاکستان کی تاریخ کا سب سے پُرتعیش قیدی ہے
-
پنجاب حکومت نے اساتذہ کی 30 دنوں میں پروموشن اورنئی ٹرانسفر پالیسی کا اعلان کردیا
-
ہم کالی بھیڑیں نہیں ” بمبل بی“ ہیں. جسٹس اطہر من اللہ
-
پوری دنیا کو اپنے کاربن فٹ پرنٹس کو کم کرنے کی ضرورت ہے