عالمی شہرت یافتہ کرکٹر شاہد خان آفریدی بلوچستان کے ضلع ژوب پہنچے

ًکورونا،لاک ڈاون سے متاثرہ پانچ سو غربا و مستحق خاندانوں میں شاہدآفرید فاونڈیشن کے تحت راش تقسیم کیا

جمعہ 5 جون 2020 23:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2020ء) چیئرمین شاہد آفریدی فاونڈیشن عالمی شہرت یافتہ کرکٹر شاہد خان آفریدی بلوچستان کے ضلع ژوب پہنچے جہاں ڈپٹی کمشنر اور قبائلی عمائدین نے پرتپاک استقبال کیا، پشتونوں کی روایتی پگڑی پہنائی گئی، شاہد خان آفریدی نے ضلع ژوب میں کورونا/لاک ڈاون سے متاثرہ پانچ سو غربا و مستحق خاندانوں میں شاہدآفرید فاونڈیشن کے تحت راش تقسیم کیا، اس موقع پر چیئرمین شاہد خان آفریدی نے تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ بلوچستان کو اللہ تعالی نے قدرتی وسائل سے نوازا ہے، ان وسائل کو بروئے کار لاکر نہ صرف صوبہ بلوچستان بلکہ پاکستان کی تقدیر بدل سکتی ہیں، ہماری فاونڈیشن نے ملک بھر میں صاف پانی، صحت اور تعلیم کے حوالے سے منصوبے شروع کی ہیں، بلوچستان کیلئے بھی میں نے بہت کام کرناہے، جس میں ہمیں یہاں کے لوگوں کی سپورٹ درکار ہوگی، شاہد آفریدی فاونڈیشن کا مقصد ملک کے پسماندہ علاقوں میں سماجی کام کرکے وہاں کے لوگوں کو سہولیات فراہم کرناہے، میں جب رمضان میں بلوچستان آیا تو میں نے وعدہ کیا تھا کہ میں اپنے بچوں کے ہمراہ دوبارہ بلوچستان آونگا،اس بار میں نے اپنے بچوں کو بھی بلوچستان لایاہے تاکہ وہ بھی دیکھے کہ بلوچستان کتنا خوبصورت ترین وادی ہیں، یہاں کے سیاحتی مقامات کی عالمی سطع پر پزیر آئی کی ضرورت ہے، کیونکہ بلوچستان بہت ہی خوبصورت صوبہ ہے، انہوں نے اس موقع پر شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ہم پشتونوں کا سب سے بڑا مسلہ یہ ہے کہ ہماری اپنی ہمسایوں اور اپنی اقوام کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں ہوتے چھوٹی چھوٹی مسلوں کو ہم نے انا کا مسلہ بنادیاہوتاہیں، انہوں نے تمام پشتون اقوام سے اپیل کیا کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم دلائے اور اپنی چھوٹی چھوٹی مسئلے، مسائل اور زاتی رنجشیں ختم کرکے صوبے اور ملک کی ترقی میں کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

آخر میں انہوں نے ڈپٹی کمشنر ژوب، پاک فوج، ایف سی بلوچستان، پولیس قبائلی عمائدین کا شکریہ اداکیا

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں