بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سائیکل ریس کا انعقاد

پیر 5 فروری 2024 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2024ء) بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا، سائیکل ریس میں ایک کثیر تعداد میں سائیکلنگ کے کھلاڑیوں نے شرکت کی،سائیکل ریس کا آغازعسکری پارک سے جھنڈا لہرا کر بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر ایاز خان نے کیا، سائیکلسٹ پہلے ریلی کی صورت میں نواں کلی بائی پاس سے ہوتے ہوئے ہنہ روڈ پر پہنچے، اس کے بعد سائیکل ریلی، سائیکل ریس میں تبدیل ہو گئی۔

(جاری ہے)

سائیکل ریس تقریباً 40کلو میٹر پر محیط تھی، سائیکل ریس میں ججز کے فرائض ایاز خان،صادق آغا، جان عالم، انٹرنیشنل سائیکلسٹ نجیب اللہ،شیر محمد، انٹرنیشنل سائیکلسٹ عزت خان، محمد آصف ہزارہ، مومن خان، سبی کے سینئر سائیکلسٹ الہی بخش اور سجادحیدر نے انجام دیئے۔ سائیکل ریس کے نتائج کے مطابق پہلی پوزیشن محمد یاسین نے حاصل کی، دوسری پوزیشن ضمیر احمد بلوچ، تیسری رحمت اللہ، چوتھی عاطف خان پانچویں کریم خان اور چھٹی پوزیشن محب اللہ نے حاصل کی جبکہ خصوصی انعام منور خان نے حاصل کیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں