کوئٹہ ، نیشنل کراٹے کیمپ اختتام پذیر

منگل 20 فروری 2024 19:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2024ء) نیشنل کراٹے کیمپ اختتام پذیر ، پاکستان کے دورے پر آنے والے جاپان کے عالمی شہرت یافتہ سابق کراٹے ورلڈ چمپئن ماسٹر کاتسو توشی شینا 8 Th ڈان نے نیشنل کراٹے کیمپ میں نوجوان پلیئرز کو کراٹے کھیل کی مہار توں کی ٹریننگ دی۔تفصیلات کے مطابق جاپان کراٹے ایسوسی ایشن پاکستان کے زیر اہتمام اور جاپان قونصلیٹ کراچی کے خصوصی تعاون سے منعقد ہونے والے نیشنل کراٹے کیمپ میں ملک بھر سے نوجوان پلیئرز ، انسٹریکٹرز اور ٹیکنیکل آفیشلز نے شرکت کی،جنہیں سابق کراٹے ورلڈ چمپئن ماسٹر کاتسو توشی شینا نے جاپان کراٹے ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر حسین علی چنگیزی کی معاونت سے کراٹے کے کھیل میں آنے والی جدت اور قوانین سے روشناس کرایاگیا۔

سابق ورلڈ چمپئن ماسٹر کاتسو توشی شینا 8 Th ڈان کا کہنا تھا کہ تائیکوانڈو کی ٹریننگ سے بچوں سمیت نوجوانوںکا سیلف ڈیفنس اور فزیکل فٹنس مضبوط ہوتی ہے جبکہ قوت مدافعت میں بھی اضافہ ہوتا ہے جس سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے اور وہ مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ہر وقت تیار رہتے ہیںلہذا والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو کراٹے کے کھیل کی تربیت ضرور دلوائیں۔

(جاری ہے)

مشیر سرمایہ کاری بورڈ حکومت پاکستان اور پاکستان جاپان بزنس فورم کے ڈائریکٹر سید فیروز عالم شاہ نے نیشنل کراٹے کیمپ کا خصوصی دورہ کیااور سابق کراٹے ورلڈ چمپئن ماسٹر کاتسو توشی شینا سے ملاقات کی اور ان کے اعزاز میں تقریب بھی منعقد کی ۔سابق کراٹے ورلڈ چمپئن ماسٹر کاتسو توشی شینا جاپان واپس چلے گئے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں