پولارڈ کی وکٹ لینا خواہش تھی جو اس پی اسی ایل میں پوری ہوئی،ابرار احمد

اپنی اب تک کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں، کوشش ہے بہتر پرفارمنس دیں اور ٹیم کو فائنل جتوائیں، گفتگو

بدھ 6 مارچ 2024 16:22

پولارڈ کی وکٹ لینا خواہش تھی جو اس پی اسی ایل میں پوری ہوئی،ابرار احمد
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2024ء) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر ابرار احمد نے کہا ہے کہ کیرون پولارڈ کی وکٹ لینا ان کی خواہش تھی جو اس پی ایس ایل میں پوری ہوگئی۔ایک انٹرویومیں ابرار احمد نے کہا کہ بطور کرکٹر کچھ حاصل کرنے کی ان کی بھوک ختم نہیں ہوتی، پولارڈ کو آؤٹ کرکے اچھا لگا تھا کیوں کہ وہ اسپنرز کو اچھا کھیلتے ہیں جب کہ اے بی ڈی ویلیئرز کو آؤٹ کرنے کی خواہش تھی مگر وہ کرکٹ چھوڑ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی اب تک کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں، ان کی کوشش ہے کہ وہ بہتر پرفارمنس دیں اور ٹیم کو فائنل جتوائیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ ان کے اسپنرز اچھے ہیں اس لیے تینوں کو کھلایا جارہا ہے، انہیں اور عقیل حسین کو پاور پلے میں نیا گیند کرانے کو کہا گیا ہے، نئے گیند سے اسپن کرانا ایک چیلنج ہوتا ہے لیکن چیلنج لے کر ہی مزہ آتا ہے۔کرکٹر نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی بولرز کے لیے مشکل ہے لیکن اچھی بولنگ کریں تو کامیابی ملتی ہے، ورلڈکپ کھیلنا ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے، خواہش ہے کہ اچھی پرفارمنس دیکر ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ بنوں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں