فلیٹ پچز اور چھوٹی باونڈریز کی وجہ سے بالرز کے لئے مشکلات ہیں،نئے کھلاڑیوں کو ریورس سوئنگ سکھانا ضروری ہے، سہیل خان

ہفتہ 9 مارچ 2024 15:31

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2024ء) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بالر سہیل خان نے کہا ہے کہ فلیٹ پچز اور چھوٹی باونڈریز کی وجہ سے بالرز کے لئے مشکلات ہیں، نئے کھلاڑیوں کو ریورس سوئنگ سکھانا ضروری ہے، فلیٹ پچز پر اگر ریورس نہ کر سکے تو بہت مشکل ہو گی ۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ میں نے سیزن کا دوسرا میچ کھیلا ہے اس لیے لائن و لینتھ پر بائولنگ نہیں کر پایا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا بابر اعظم ورلڈ کلاس پلیئر ہیں اور ہر جگہ سکور کرتے ہیں ، بابر اور صائم ایوب اس عہد کے بہترین اوپنرز ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پچ بیٹنگ کیلئے مشکل نہیں تھی ، اگلے میچوں میں کم بیک کی کوشش کریں گے ۔ سہیل خان نے کہا کہ خواجہ نافع بہت باصلاحیت کھلاڑی ہے اور پاکستان کے لیے اچھا اوپنر ثابت ہو سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ فلیٹ پچز اور چھوٹی باونڈریز پر بالرز کے لئے مشکلات ہیں، جس اینڈ سے میں بائولنگ کر رہا تھا وہاں سے تو آدھے شاٹ پر بائونڈری لگ جاتی، ٹی 20 کے لئے اچھا وکٹ تھا لیکن بائونڈری تھوڑی بڑھا دیں تو بائولرز کے لئے اچھا ہو گا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں