بلو چستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک ،شمالی اضلاع میں سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات

ہفتہ 25 نومبر 2023 22:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2023ء) کو ئٹہ سمیت بلو چستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ضلع قلات میں درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو ئی۔ سب سے زیادہ بارش بلو چستان کے ساحلی علا قے پسنی 94، تربت 07، پنجگور 04 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ وادی کوئٹہ میں موسم خشک اور سرد رہے گا ، کو ئٹہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 8ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ اسی طرح نوکنڈی ،سبی ، جیونی میں 12جبکہ گوادر 18تربت میں 19ڈگر ی سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں