یکم مئی پوری دنیا میں مزدور طبقہ کی قربانی اور جدوجہد سے بھرپور استعارے کا دن ہے، اصغر بنگلزئی

بدھ 1 مئی 2024 22:25

ُکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی علی اصغر بنگلزئی نے یوم مزدور کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں کہا ھے کہ یکم مئی شکاگو میں سرمایہ دار طبقے کے خلاف اٹھنے والی آواز، لازوال جدوجہد قربانیاں رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی پاکستان میں یوم مئی پر مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈران آفیسران مزدوروں کے نام پر منانے دن پر لمبی لمبی تقریریں تو کرتے ہیں کچھ وقت کے لیے مزدور اور ملازمین کے ساتھ ہمدردی جتاتے ہیں لیکن جب اقتدار کے مسند پر تشریف فرما ہوتے ہیں تو ان کو سب سے زیادہ تکلیف چھوٹے طبقے کے ملازمین کے مسائل حل کرنے سے ہوتی ھے جس کا ثبوت لواحقین کی تقرریوں میں مختلف قسم کی منافقت پر مبنی غیر ضروری پالیسیاں بنانا ھے انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کے غلط پالیسوں کے باعث مزدور اپنیبچوں کیلے روٹی کمانے کی بجاے انہیں مارنے کیلے زہر تلاش کررہا ہے نام نہاد معاشی بحران کے بعد جس طریقے سے ملک میں مہنگائی کردی گئی ہے مزدور تو اپنے جگہ چھوٹے طبقے کے ملازمین اور متوسط طبقے کے لوگ بھی عزت کے زندگی گزارنے کے قابل نہیں رہے ملک کو عملا آی ایم ایف کے حوالے کردیا گیا ہے حکمران اپنے عیاشیوں کو دوام بخشنے اور لوٹ مار کیلے سرکاری ملازمیں کے ریٹاِئر منٹ اور دیگر مراعات پر کٹ لگانے پر تلے ہوے چھوٹے ملازمین کو جو تنخواہیں ادا کی جاتی ہمارے حکمرانوں کے پالتو جانوروں کے اخراجات بھی اس سے زیادہ ہے انہوں نے سرکاری ملازمیں کی موجودہ ہاوس رینٹ کنوینس الاوئنس و دیگرمراعات کو مزاق قرار دیتے ہوے کہا کہ ایپکا ملک بھرکے سرکاری ملازمیں کا نمائندہ تنظیم ہے ہمیشہ ملازمین کے حقوق کیلئے جدوجہد کی اور کرتی رہیگی عنقریب ایپکا کے مرکزی قیادت حکمرانوں کے ظالمانہ رویہ اور مہنگائی کے کیخلاف ملک بھر تحریک چلائیگی انہوں نے مطالبہ کیاکہ سرکاری ملازمیں کے تنخواہوں میں مہنگاء کے تناسب سے 200 سو فیصد اضافہ کیا جائے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں