محکمہ زراعت توسیع روجھان کی 9 ٹیموں کی طرف سے کپاس کی فصل میں پیسٹ سکائوٹنگ

اتوار 30 جولائی 2023 14:40

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2023ء) راجنپور کی تحصیل روجھان کے مختلف مواضعات میں محکمہ زراعت توسیع روجھان کی 09 ٹیموں کی طرف سے کپاس کی فصل میں پیسٹ سکائوٹنگ کی گئ جس کے مطابق کپاس پہ کچھ فیلڈز میں اس وقت تھرپس ، سبز تیلہ اور سفید مکھی کا حملہ یے جس کے لیے محکمہ زراعت توسیع روجھان نے الگ الگ ایڈوائزری اور سپرے کی سفارش کی ہے۔

(جاری ہے)

سفید مکھی کے لیے پائری پراکسی فن 500 ملی لیٹر یا سپائرو ٹیٹرامیٹ 125 ملی لیٹر تھرپس کے لیےسپنٹورام 60 ملی لیٹریا ایبامیکٹن 400 ملی لیٹر اور سبز تیلہ کے لیے فلونیکامڈ 80 گرام فی 120 ملی لیٹر پانی میں ملا کر سپرے کرائیں۔ مزید یہ کہ کاشتکار حضرات گلابی سنڈی کی مانیٹرنگ کے لیے جنسی پھندے استعمال کریں۔ اس دوران انچارج ٹیم تحصیل روجھان ڈاکٹر شعیب کلیم بھٹہ نے زراعت توسیع تحصیل روجھان کی مختلف ٹیموں کی فیلڈ مانیٹرنگ کے علاوہ مساجد میں کپاس کی بہتر منیجمنٹ ، بارش کے پانی کی نکاسی اور کیڑوں کے کنٹرول بارے اعلانات کروائے۔کارنر میٹنگز میں کسانوں کو ذیادہ پیداوار بارے مشورں کے علاوہ لٹریچر تقسیم کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں