این اے 193 میں ضمنی الیکشن؛ پی ٹی آئی کا پلڑا بھاری

ضمنی الیکشن میں 11 امیدوار میدان میں تھے تاہم اصل مقابلہ پی ٹی آئی کے محسن لغاری اور ن لیگ کے عمار لغاری میں تھا

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 26 فروری 2023 21:06

این اے 193 میں ضمنی الیکشن؛ پی ٹی آئی کا پلڑا بھاری
راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 26 فروری2023ء) این اے 193 میں ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی کا امیدوار سب سے آگے ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضمنی الیکشن میں 11 امیدوار میدان میں تھے تاہم اصل مقابلہ پی ٹی آئی کے محسن لغاری اور ن لیگ کے عمار لغاری میں تھا۔ راجن پور میں قومی اسمبلی کے حلقہ (NA 193) کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کا امیدوار آگے ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پولنگ کا عمل بغیر کسی تعطل کے صبح 8 بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہا۔

ضمنی الیکشن میں 11 امیدوار میدان میں تھے تاہم اصل مقابلہ پی ٹی آئی کے محسن لغاری اور ن لیگ کے عمار لغاری میں تھا۔ پولنگ ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوا، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے محسن لغاری تمام مد مقابل امیدواروں سے آگے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسرا نمبر ن لیگ کے عمار لغاری کا ہے جب کہ پیپلز پارٹی کا امیدوار تیسرے نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ راجن پور ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار محسن لغاری نے تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔ ہم نیوز کے مطابق محسن لغاری نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ فارم 45 پر پولنگ ایجنٹس سے ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے سے قبل ہی دستخط کرا لیے گئے،تحریک انصاف کے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجن پور کی تمام انتظامیہ کو الیکشن کی تاریخ کے بعد تبدیل کر دیا گیا،لیکن لوگوں کا جوش و خروش دیدنی ہے اور جیت پی ٹی آئی کی ہی ہو گی۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں