این اے 193: محسن لغاری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

الیکشن میں 7 آزاد امیدواروں سمیت 11 امیدواروں نے انتخابی عمل میں حصہ لیا تھا

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری ہفتہ 11 مارچ 2023 23:32

این اے 193: محسن لغاری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
راجن پور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مارچ 2023ء) این اے 193، محسن لغاری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن میں 7 آزاد امیدواروں سمیت 11 امیدواروں نے انتخابی عمل میں حصہ لیا تھا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 193 راجن پور سے محسن لغاری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ محسن لغاری پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن میں محسن لغاری کا مقابلہ لیگی امیدوار سے تھا، محسن لغاری 90 ہزار 392 ووٹ حاصل کیے جبکہ مسلم ليگ ن کے عمار احمد خان لغاری 55 ہزار 218 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی سردار جعفر خان لغاری 31 دسمبر 2022ء کو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے جس پر الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کروانے کا اعلان کیا تھا۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں