راجن پور، پابندی کے باوجود نایاب پرندے کونج کا شکار جاری

جمعہ 26 مارچ 2021 15:57

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2021ء) ضلع راجن پور میں پابندی کے باوجود بھی نایاب پرندے کونج کا شکار جاری ہے ،مقامی شکاری نے غیرقانونی طور پر پرندے کا شکار کرکے تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی۔

(جاری ہے)

محکمہ وائلڈ لائف ذرائع کے مطابق غیرقانونی شکار کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ایک ماہ میں غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں