محکمہ زکواۃ و عشر پنجاب نے گزارہ الاونس کی دوسری ششماہی قسط کاآغاز کر دیا،ڈسٹرکٹ زکواۃ آفیسر

جمعہ 30 اپریل 2021 14:57

راجن پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2021ء) ڈسٹرکٹ زکواۃ آفیسر ڈیرہ غازیخان محمد مغیث نے کہاہے کہ محکمہ زکواۃ و عشر پنجاب نے گزارہ الاونس کی دوسری ششماہی قسط کاآغاز کر دیا ہے۔ ضلع ڈیرہ غازیخان کے مستحقین کو ریگولر الاونس کے تحت 9 ہزار وپے، جبکہ بصارت سے محروم افراد کو 12 ہزار روپے فی کس دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

زکواۃ آفیسر نے 3213 مستحقین کیلئے مجموعی طو رپر 28917000اور بصارت سے محروم 110افراد کیلئے 1320000 روپے کا اجراء کر دیا ہے۔

ضلعی زکواۃ آفیسر نے بتایاکہ رجسٹرڈ مستحقین کو انکے موبائل فون نمبر پر 8257سے پیغام موصول ہو گا جس پر وہ اپنے قریبی یو بی ایل اومنی سنٹر دکان فرنچائز سے اپنی پوری رقم حاصل کر سکتے ہیں اس پر کسی قسم کی کٹوتی نہیں کی جائیگی۔سروس چارجز ضلعی زکواۃ کمیٹی خود ادا کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں