لینڈ ریکارڈ سنٹر میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 13 دسمبر 2018 17:13

راجن پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر محمد الطاف بلوچ کا کمپیوٹرائزڈ اراضی ریکارڈ سنٹر راجن پور کا اسسٹنٹ کمشنر لیاقت علی گیلانی کے ہمراہ اچانک دورہ،دورہ کے دوران انہوں نے اراضی ریکارڈ سنٹر کے شعبہ شکایات سمیت تمام شعبوں کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر وہاں پر موجود سائلین سے ملے اور مسائل بارے استفسار کیا اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اراضی ریکارڈ سنٹر کی انچارج رخشندہ جبیں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سائلین کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں۔لینڈ ریکارڈ سنٹر میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی و کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ہمارا اولین مقصد عوام کی خدمت ہے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر گرڈ چوک پہنچے ۔انہوں نے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو گرڈ چوک کی تزین و آرائش بارے ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ اس چوک پر پودے و پھول لگائے جائیں اور صفائی کے نظام کو بہتر سے بہتر بنایا جائے۔اس موقع پر پرسنل سٹاف آفیسر عبدالرحمان اور دیگر متعلقہ افسران بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں