ہر جمعہ کے دن کو کھلی کچہری لگائی جائے گی،ڈپٹی کمشنر راجن پور

جمعہ 11 جنوری 2019 18:57

راجن پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2019ء) وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ہر جمعہ کے دن کو کھلی کچہری لگائی جائے گی۔ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو موقع پر حل کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راجن پور محمد الطاف بلوچ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور ہارون رشید نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے سبزہ زار میں کھلی کچہری کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانامحمدافضل ناصر ،اسسٹنٹ کمشنر راجن پور لیاقت علی گیلانی ،اسسٹنٹ کمشنر جامپور سیف الرحمان ،ڈی ایس پی صدر مجاہدبرمانی، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اسد علی اور دیگر ضلعی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ کھلی کچہری کے موقع پر سائلین نے اپنے اپنے مسائل پیش کیے۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او راجن پور نے موقع پر موجود افسران کو ان کے حل کے لئے احکامات جاری کیے۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں