راجن پور،پرانی دشمنی نے 3 افراد کی جان لے لی، ایک شخص زخمی ، ملزمان فرار

جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:30

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) ضلع راجن پور میں پرانی دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ نے 3 افراد کی جان لے لی، واقعے میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا، ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔راجن پور کی حکیم کالونی کے قریب عدالت میں پیشی پر آنے والے 4 افراد پر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔

(جاری ہے)

فائرنگ سے 3 افراد موقع پر جاں بحق اور ایک شخص شدید زخمی ہوا، ریسکیو عملے نے زخمی شخص کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں واقعہ کھوسہ برادری اور گوپانگ برادری کے درمیان پرانی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا ۔جاں بحق افراد کا تعلق کھوسہ برداری سے ہے، کھوسہ برادری نے کچھ سال قبل گوپانگ برداری کے افراد کو قتل کر دیا تھا جس کے سلسلے میں یہ افراد پیشی پر راجن پور آئے ہوئے تھے کہ گوپانگ برادری کے 4 افراد نے فائرنگ کر کے ان 3 مخالفین کو قتل کر دیا۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں