راجن پور، اذم توڑنے پر 5 بچوں کو باندھنے والا باغ کا مالک گرفتار، مقدمہ درج

اتوار 10 مئی 2020 13:20

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2020ء) ضلع راجن پور میں آم توڑنے پر باغ کے مالک نے 5 بچوں کو رسیوں سے باندھ دیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔راجن پور کے علاقے فاضل پور میں واقع باغ کے مالک نے آم توڑنے والے 5 بچوں کو پکڑ لیا اور انہیں رسیوں سے باندھ دیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی اہلِ علاقہ نے مداخلت کر کے پانچوں بچوں کو رہا کروا لیا۔تھانہ فاضل پور پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر باغ کے مالک چوہدری جعفر کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق بچوں کے والدین نے ملزم کے خلاف کارروائی سے انکار کردیا تھا جس کے بعد پولیس کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں