راجن پور میں 13 سالہ لڑکے نے 4 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، مقدمہ درج ، ملزم گرفتار

پیر 10 مئی 2021 13:00

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2021ء) راجن پور میں 13 سالہ لڑکے نے 4 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کلیم محبوب کے مطابق تھانہ کوٹ مٹھن پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو فوری گرفتار کرلیا۔13 سالہ ملزم بلال نے بچی کو زبردستی پکڑ کر کھیتوں میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔بچی کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا، بچی کے میڈیکل رپورٹ کے بعد مزید قانونی کارروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں