راجن پور میں ٹرک اور رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق

اتوار 10 اپریل 2022 17:25

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2022ء) ضلع راجن پور میں ٹرک اور رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔راجن پورمیں انڈس ہائی ویکے قریب ٹرک اور رکشہ کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیا جس میں رکشے میں سوار 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد سبزی فروش تھے جو راجن پور کی سبزی منڈی جا رہے تھے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال روجھان منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں