صاف اور شفاف الیکشن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان

اتوار 17 جولائی 2022 16:20

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2022ء) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد انور بریار نے ضمنی الیکشن پی پی 288 کے سلسلہ میں ڈی آفس میں قائم ضلعی انتظامی کنٹرول روم کا دورہ کیا،انہوں نے پی پی 288کے ضمنی الیکشن کے انتظامات کی کنٹرول روم میں مانیٹرنگ کی اور سٹاف سے ورکنگ اور صورتحال بارے معلومات بھی لیں۔اس موقع پر "اے پی پی" سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فری اینڈ فئیر الیکشن ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،کنٹرول روم میں حساس پولنگ سٹیشنوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کو پراپر چیک کیا جارہا ہے جب کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،محمد انور بریار نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے مرکزی کنٹرول روم میں تعینات مختلف محکموں کے سٹاف احسن طریقہ سے فرائض انجام دئیے،ہم منظم نیٹ ورک کے تحت الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مسلسل رابطے میں ہیں،پی پی288کے ضمنی الیکشن میں شہریوں نے اپنے ووٹ من پسند امیدوار کو آزادانہ انداز میں ڈالے،ہم نے شفاف ووٹنگ کو ممکن بنانے کیلئے نیوٹرل طریقہ سے اپنی ذمہ داریاں نبھائی ہیں،مرکزی کنٹرول روم کے ہر اہلکار نے اپنے حصہ کا کام بخوبی انجام دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے شفافیت برقرار رکھنے کیلئے موقع پر اہلکاروں کو ہدایات بھی دیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا اور متعلقہ افسران بھی ڈپٹی کمشنر کے ساتھ تھے۔ \378

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں