گائوں سے منڈیوں تک کی پکی سڑکیں بنانے کے پروگرام کاچوتھامرحلہ جون تک مکمل ہوجائے گا‘ ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 25 فروری 2017 19:04

راجن پور۔25 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء)ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمد نے دیہی علاقوں میں نئے تعمیر ہونے والے روڈ کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت دیہی عوام کی سہولت کے لئے گائوں سے منڈیوں تک کی پکی سڑکیں بنانے کا پروگرام شروع کیا ہوا ہے ضلع راجن پور میں پہلے تین فیز مکمل ہو چکے ہیں‘ چوتھے فیز میں کام جاری ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایکسین ہائی وے اور ایس ڈی او ہائی وے عمیر خان نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے دیہی روڈ پروگرام کے پہلے مرحلے کے تین روڈ ،دوسرے مرحلے کے دو ،تیسرے مرحلے کے تین مکمل ہو چکے ہیں‘ چوتھے مرحلے کا کام شروع ہے جو انشاء اللہ جون 2017ء تک مکمل ہو جائے گا۔ڈی سی نے ہدایت کی کہ روڈ کی تعمیر میں کوالٹی بہتر ہونی چاہئے ۔ اور ان کی نگرانی جاری رکھیں۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں