جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں،ڈپٹی کمشنر راجن پور

ہفتہ 17 جون 2023 17:54

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2023ء) ڈپٹی کمشنر راجن پور ڈاکٹر منصور احمد خان بلوچ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت ہونے والے کرکٹ میچ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ۔جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

کرکٹ اسٹیڈیم جام پور میں ڈسٹرکٹ بہاولنگر اور ڈسٹرکٹ راجن پور کے درمیان انڈر 19میچز منعقد کرائے جا رہے ہیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جام پور آفتاب اقبال،ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ملک ندیم ترک،جنرل سیکریٹری رانا محمد اکبر عارف اور دیگر موجود تھے۔کھلاڑیوں کا ڈپٹی کمشنر راجن پور سے تعارف کرایا گیا۔ڈپٹی کمشنر راجن پور نے کرکٹ کھیل کر میچ کا آغاز کیا۔\378

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں