یونیورسٹی کیمپس چھوٹا گلہ کے حوالے سے صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے اس پراجیکٹ پر کام شروع کرنے کا عندیہ دیا

منگل 23 نومبر 2021 22:33

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2021ء) یونیورسٹی کیمپس چھوٹا گلہ کے حوالے سے صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے اس پراجیکٹ پر کام شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے اس سے متاثرین یونیورسٹی میں امید کی ایک نئی کرن جاگی ہے اور متاثرین اراضی میں امید جاگی ہے کہ صدر کی ذاتی دلچسپی کے باعث آنے والے پراجیکٹ پر دوبارہ کام شروع ہوگا جس پر متاثرین یونیورسٹی نے صدرریاست اور دیگر ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کیا ہے کہ گیارہ سال سے پراجیکٹ مختلف ادوار میں تعطل کا شکار ہوتا رہا اور گزشتہ کئی ماہ سے متاثرین نے اس پراجیکٹ کے حوالے سے اپنی آواز بلند کی جس پر متاثرہ ذمہ داران نے بھی اس پراجیکٹ پر ذاتی دلچسپی لی ہے چونکہ 570کنال ا راضی گیارہ سال قبل متاثرین یونیورسٹی نے کوڑیوں کے دام بغیر کسی لالچ کے یونیورسٹی کیمپس کیلئے وقف کی تھی تاکہ اس یونیورسٹی سے ہماری آنے والی نوجوان نسل تعلیم حاصل کر سکے لیکن ان گیارہ سالوں میں یونیورسٹی کے نام پر متاثرین کو معقول معاوضہ جات ادا کرنے کے بجائے مختلف اوقات میں متاثرین کو تنگ کیاگیا اور کچھ لوگ متاثرین کو طعنے دیتے رہے کہ اگر انہو ںنے قربانیاں دی ہیں تو پیسوں کیلئے دی ہیں لیکن راولاکوٹ سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع چھوٹا گلہ گائوں کے لوگوں نے اپنی زمینیں اس لیے دی تھیں کہ یہاں پر طلبہ و طالبات تعلیم حاصل کر سکیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار چھوٹا گلہ سے تعلق رکھنے والے سیاسی وسماجی رہنما سر دا رنعیم نے اپنے تحریری بیان میں کیا ہے انہوں نے کہاکہ متاثرین کی قربانیاں صرف اس پراجیکٹ کیلئے ہیں کسی کو سیاسی کارڈ کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی یہ صرف چھوٹا گلہ نہیں بلکہ پونچھ کے عوام کا پراجیکٹ ہے اس کی تکمیل کیلے تمام ذمہ داران کو کردار ادا کرنا ہوگا ۔۔

متعلقہ عنوان :

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں