راولاکوٹ کے نواحی گاوں پوٹھی مکوالاں میں قتل کی لرزہ خیز واردات

قاتل آ لہ قتل سمیت گرفتارایک نوجوان نے گولی مار کر دوسرے نوجوان کی جان لے لی

بدھ 22 نومبر 2023 20:41

ٓراولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2023ء) راولاکوٹ کے نواحی گاوں پوٹھی مکوالاں میں قتل کی لرزہ خیز واردات۔قاتل آ لہ قتل سمیت گرفتارایک نوجوان نے گولی مار کر دوسرے نوجوان کی جان لے لی۔گزشتہ رات پوٹھی مکوالاں رقبہ کھڑا بٹ کے رہائشی سعد سرفراز نامی نوجوان جس کی عمر تقریبا 20 سال ہے کواپنے ہی محلہ دار فیضان عزیز نے گولی مار کر قتل کردیا۔

(جاری ہے)

قتل کی ابھی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول کو اس کے گھرسیبلوا کر قریبی جنگل میں بندوق سے فائر کر کے موت کے گھاٹ اتارا گیا قتل میں قاتل کے گھر کے افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے واضح رہے کہ دونوں نوجوانوں کا تعلق ایک ہی گاوں پوٹھی مکوالاں سے ہے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی سعد سرفراز کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے نماز جنازہ میں بھاری بھر تعداد میں لوگ شریک ہوئے قتل ہونے والے نوجوان سعد سرفراز کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ انتہائی شریف النفس اور اس محلہ میں پیارا جانا جاتا تھا اس کی موت پر علاقہ میں کہرام برپا ہے جبکہ قاتل پہلے سے ہی جرائم میں ملوث اور قانون شکن بتایا جاتا ہی

متعلقہ عنوان :

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں