راولاکوٹ شہراورگردونواح جامع مساجدمیں جمعہ کے اجتماعات کے حوالے سے لاک ڈائون کے حکم پرجزوی طورپرعمل کیاگیا

جمعہ 10 اپریل 2020 22:51

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2020ء) راولاکوٹ شہراورگردونواح جامع مساجدمیں جمعہ کے اجتماعات کے حوالے سے لاک ڈائون کے حکم پرجزوی طورپرعمل کیاگیاراولاکوٹ میں دن بارہ بجے سے تین بجے تک مکمل لاک ڈائون رہامختلف مساجدمیں پولیس کی بھاری نفری مین گیٹ پرتعینات تھی،اللہ والی مسجدمیں لوگوں کی کثیرتعدادپہلے سے ہی مسجدمیں داخل ہوگئی تھی۔

بعدمیں آنے والے لوگوں کوروکنے کی کوشش کی گئی جس میں انتظامیہ کسی حدتک کامیاب ہوئی ۔جبکہ مرکزی جامع مسجدراولاکوٹ اورقائداعظم مارکیٹ ومرکزی جامع مسجدغوثیہ احاطہ عدالت راولاکوٹ میں بھی نمازجمعہ کے اجتماعات منعقدہوئے بعض مساجدمیں اماموں نے نمازیوں سے کہاکہ وہ کندھے سے کندھاملاکرصفیں بناکرنمازکی ادائیگی کریں۔

(جاری ہے)

جبکہ بعض مساجدمیں امام صاحبان نے نمازیوں صفوں میں وقفہ رکھنے کی استدعاکی۔

امام مساجدنے اردومیں وعظ کیااورخطبہ دیانمازجمعہ پڑھائی اوراس کے بعداجتماعی دعائیں کروائی گئیں جس میں اللہ تعالیٰ سے اس کے فضل وکرم کی اپیل کی گئی بعض امام صاحبان نے کہاکہ کس شخص کوکب اورکیابیماری لگے گی اورکسی کی موت کہاں ہوگی یہ فیصلے اس وقت ہوگئے تھے جب انسان دنیامیں آیاتھا۔موت نے اپنے وقت پرآناہے جمعہ کے اجتماعات پرپابندی لگانے سے نہ موت ٹل سکتی ہے اورنہ ہی بیماری ہٹ سکتی ہے۔ان مساجدمین لوگوں کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں