راولاکوٹ ، تھوراڑ شہر میں دو گروپوں میں جھگڑا، فا ئرنگ سے محنت کش بچہ جاں بحق

جمعہ 11 جون 2021 22:56

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2021ء) راولاکوٹ کے نواحی شہر تھوراڑ شہر میں دو گروپوں میں جھگڑے کے دوران پو لیس کی مو جو دگی میں اوباش نوجوان کی فا ئرنگ سے محنت کش بچہ جاں بحق تھوراڑ بازار میں دو گروپوں میں اس بات پر جھگڑا شروع ہو گیا کہ شادی کی تقریب میں اشیاء خور و نوش کا ناقص سامان کیوں بھیجا گیا جنت حسین سکنہ لاگڑیاٹ جو اپنے بچوں کے ہمراہ خانسامہ کا کام بھی کرتا ہے نے تھوراڑ بازار میں دوکاندار زاہد مکھن سے اس بات پر لڑائی جھگڑا شروع کر دیا کہ اس نے شادی کی تقریب میں معیاری سامان نہیں دیا ان دونوں کے درمیان جھگڑے نے جب طول پکڑا تو وہاں علی سکندر نامی ایک نوجوان جو لوگوں کو صحا فی بن کر بھی بلیک میل کرنے کے حوالے سے جانا جاتا ہے اس نے بلاوجہ آ کر فائرنگ شروع کردی فائرنگ کی زد میں آ کر نواحی گا ئوں اندروٹ سے تعلق رکھنے والا بار ہ برس کا محنت کش بچہ بلال اکبر سر پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا زخمی کو ہنگا می حالت میں شیخ زید ہسپتال راولاکوٹ پہنچایا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹرز نے بتایا کہ سر پر گولی لگنے کے با عث بچے کا دماغ سر سے باہر نکل چکا تھا اور اس کی مو ت واقع ہو چکی تھی تاہم ورثاء بچے کو راولپنڈی منتقل کر رہے تھے کہ راستہ میں اس کے جان بحق ہو نے کی تصدیق ہو گئی۔

(جاری ہے)

اس درد ناک واقعہ کی اطلاع جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی قاتل علی سکندر مو قع سے فرار ہو گیا پولیس نے قاتل کی تلاش شروع کر دی شہریوں نے اس واقعہ کی ذمہ داری مقامی پو لیس پر عائد کی اور کہا کہ پو لیس مو قع پر موجو د تھی لیکن اس نے نا صرف معمولی تنازعہ کو حل کروانا گوارا نہ کیا بلکہ ان کی مو جودگی میں قاتل فرار بھی ہو گیا شہریوں نے قاتل کو گرفتا رکر کے سرے عام پھا نسی کا مطالبہ کیا ۔ اس واقعہ کے خلاف شہریوں نے مین گوئی نالا روڑ بند کر کے سخت احتجا ج کیا معصوم بچے جمعہ کے روز آہوں اور سسکیوں کے ساتھ اندورٹ آ بائی قبرستان سپرد خاک کیا گیا۔

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں