نومنتخب صدر سپریم کورٹ بار راجہ سجاد احمد ایڈووکیٹ کا راولا کوٹ کادورہ

جمعرات 19 اکتوبر 2023 22:25

راولاکوٹ ،سدھنوتی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2023ء) نومنتخب صدر سپریم کورٹ بار کے صدر راجہ سجاد احمد ایڈووکیٹ نے شکریہ مہم کے حوالہ سے راولاکوٹ، سدھنوتی اور کوٹلی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وکلا کی جانب سے والہانہ استقبال کیا گیا۔

(جاری ہے)

راولاکوٹ آمد پر سابق مشیر حکومت سردار عابد حسین عابد، سینئر وکلا جاوید ناز ایڈووکیٹ ودیگر نے استقبال کیا ۔نو منتخب صدر نے بھاری اکثریت سے کامیاب کروانے پر تمام وکلا کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر سپریم کورٹ بار نے کہا کہ وکلا کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں