کشمیر پریمیر لیگ میں گلگت بلتستان کی ٹیم کو بھی شامل کر لیا گیا

پیر 7 فروری 2022 23:10

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2022ء) کشمیر پریمیر لیگ میں گلگت بلتستان کی ٹیم کو بھی شامل کر لیا گیا گزشتہ سال پہلی کشمیر پریمیر لیگ میں راولاکوٹ ہاکس نے مظفر آ باد کو ہرا کر پہلے چمپین کا اعزاز حاصل کیا تھا ۔

(جاری ہے)

اس ٹورنامنٹ میں میرپور کوٹلی باغ مظفر آ باد اور راولاکوٹ کی پانچ ٹیمیں شریک تھیں ۔ا ب گلگت بلتستان کی ٹیم کو مار خور کے قومی ٹائٹل کے ساتھ کشمیر کرکٹ لیگ میں شامل کر دیا گیا۔ گلگت بلتستان کی کرکٹ ٹیم کو کشمیر پریمیر لیگ میں شامل کر کے وفاق میں پی ٹی آئی کی حکومت نے اس تاثر کی نفی کر دی کہ حکومت پاکستان گلگت بلتستان کو ریاست جموں کشمیر سے کاٹ کر پاکستان کا پانچواں صوبہ بنا رہی ہے ۔

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں