میں کسی ٹکٹ کا نہیں اللہ اور عوام کا محتاج ہوں،25 جولائی کو مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرا دوںگا،چودھری نثار علی خان
مشرف دور میں (ق) لیگ کا ایم پی اے رہنے والا آج نواز شریف سے وفاداری دکھا رہا ہے، یہ قیامت کی نشانیاں ہیںان لوگوںکی مثال ایسی ہے جیسے چور پولیس کی تعریف کررہا ہو، چک بیلی میں انتخابی ریلی سے خطاب
ہفتہ 23 جون 2018 21:56
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آستین چڑھا کر تو ہر کوئی تقریر کر سکتا ہے لیکن میں نے حلقے کی گلی گلی میں کام کروایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی مسافر عوام سے ووٹ مانگنے آئیں گے، آپ کے پاس ایک شخص ٹیکسلا سے ووٹ لینے آئے گا، اس شخص کی ایم اے، بی اے کی ڈگری جعلی ہے اور وہ میٹرک بھی فیل ہے۔انہوں نے کہا کہ اس شخص کی پہچان یہ ہے کہ وہ میرا مخالف ہے، اس لئے پیپلزپارٹی اور مشرف نے اسے وزیر بنایا، میری مخالفت کی وجہ سے ہی عمران خان نے اسے ٹکٹ دیا۔انہوں نے کہا کہ میں کسی ٹکٹ کا نہیں بلکہ اوپر اللہ اور نیچے عوام کا محتاج ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس حلقے پر ساری دنیا کی نظریں ہوں گی۔ انہوں نے مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آؤ اپنا امیدوار لاؤ مگر مجھے شکست نہیں دے سکتے۔انہوں نے کہا کہ پہلے عوام نے مجھے ایک لاکھ 38 ہزار ووٹوں نے جتوایا تھا اور اس بار ایک لاکھ 72 ہزار ووٹوں سے جتوائیں گے، اس دفعہ کوئی شک نہیں کہ یہاں سے ریکارڈ کامیابی حاصل ہو گی۔انہوں نے کہا کہ جب سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو ہتھکڑیاں لگائی گئیں اور جیل بھیجا گیا اور پھر سعودی عرب جلا وطن کر دیا گیا، اس وقت مسلم لیگ (ن) نے اس وقت صرف 13 نشستیں جیتیں اور ان میں میری نشست بھی شامل تھی۔انہوں نے کہا کہ میرا مخالف شخص 8 سال مشرف کی وردی کے پیچھے چھپتا رہا، یہ ہی میرا مخالف پیپلزپارٹی میں بھی رہا ہے، جو شخص مشرف دور میں (ق )لیگ کا ایم پی اے رہا، آج نوازشریف سے وفاداری دکھا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ قیامت کی نشانیاں ہیں کہ پرویز مشرف کے حمایتی آج نواز شریف سے وفاداری کے معیار قائم کر رہے ہیں لیکن ان لوگوں کی مثال ایسی ہے جیسے چور پولیس کی تعریف کر رہا ہو۔متعلقہ عنوان :
راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاک فوج کے سینئر کمانڈرز کی شہید کسٹم اہلکاروں کے آبائی شہروں میں آمد، اہل خانہ سے تعزیت کی
تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل اے این ایف کی زیر صدارت اجلاس
پاک فوج کا وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت
سیکیورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
وزیراعلیٰ پنجاب سٹوڈنٹس کو سواری کے حوالے سے خود مختار بنانا چاہتی ہیں،صوبائی وزیرپنجاب بلال اکبر خان
سکیورٹی فورسز کے ضلع خیبر میں خفیہ اطلاعات پر مبنی آپریشن میں 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کیلئے وظیفے شروع کر دیئے تھے، جس پر رضا مند ہوگئی، نشو بیگم
سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کی چین میں منعقدہ انیسویں ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم میں شرکت
افغانستان سے پاکستان میں گھسنے والے افغان دہشتگرد کے ہوشرٴْبا انکشافات
بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا،شیر افضل مروت
تھانہ کہوٹہ کے علاقے میں مسافر بس میں مسلح ڈکیتی کی واردات میں لاکھوں روپے مالیت کی اشیا، موبائل فون ..
راولپنڈی پولیس نی2الگ الگ کاروائیوں میں رابری مع قتل اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب 4ملزمان ..
راولپنڈی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت