ستاروں کی آواز ، پاکستان زندہ باد ، آئی ایس پی آر نے 23مارچ کے حوالے سے نیا پروموجاری

منگل 19 مارچ 2019 17:48

ستاروں کی آواز ، پاکستان زندہ باد ، آئی ایس پی آر نے 23مارچ کے حوالے سے نیا پروموجاری
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) آئی ایس پی آر نے 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے نیا پرومو جاری کر دیا، پرومو ستاروں کی آواز پاکستان زندہ باد کے عنوان سے ہے، پرومو میں مختلف فنکار پاکستان سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔یاد رہے اس سے پہلے بھی آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان پریڈ کے خصوصی سلوگن اور نغمے کے پرومو کا اجرا کیا تھا۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک فوج کا ٹویٹ کے ذریعے کہنا تھا ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔آذربائیجان اور سعودی عرب کے فوجی دستے یوم پاکستان پریڈ میں شریک ہوں گے، آذربائیجان، بحرین، سعودی عرب اور سری لنکا کے پیراٹروپرز فری فال جمپ کا مظاہرہ کریں گے، ترکی کے ایف 16 اور چین کے جے 10 طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے۔آذر بائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل ذاکرحسن اوف اور بحرین فوج کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ تقریب میں شریک ہوں گے، سلطنت آف عمان کے سرکاری عہدیداران بھی یوم پاکستان پریڈ میں موجود ہوں گے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں