سکردو بس حادثہ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی نماز جنازہ میں شرکت

پیر 23 ستمبر 2019 17:40

سکردو بس حادثہ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی نماز جنازہ میں شرکت
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) سکردو بس حادثہ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کر دی گئی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت پاک فوج کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران، جونواں اور شہداء کے اہلخانہ نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گذشتہ روز سکردو میں ہونے والے بس حادثہ میں پاک فوج کے 10 جوان شہید ہو گئے تھے جن کی نماز جنازہ پیر کو چکلالہ گیریژن میں ادا کی گئی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں